PMLN Archive

Thursday, 26 November 2015

چوہدری اشتیاق چیرمین او پی ایل نے اپنے خطاب میں کہا


گوجرخان  مسلم لیگ ن کے شیروں کی دوسرے مرحلے میں بھاری اکثریت سے جیت کی خوشی میں ایک بڑے جلسے کا اہتمام گوجرخان شہر میں کیا گیا ۔
راجہ جاوید اخلاص ایم این اے ،شوکت عزیز بھٹی ایم پی اے، راجہ محمد حمید ایڈووکیٹ صدر پی ایم ایل ن گوجرخان، چوہدری محمد ریاض سابق ایم پی اے ، چوہدری اشتیاق چیرمین او پی ایل ، شاہد صراف ، سید ندیم بخاری، اور دیگر کا خطاب سٹیج سیکرٹری کے فراض شہادت بٹ نے ادا کیے۔
راجہ شوکت بھٹی نے کہا کہ ہم آج شیر کی جیت کی خوشی کا جشن منا رہے ہیں اور پہلے مرحلے سے ذیادہ دوسرے مرحلے میں اکثریت لوگوں کا میاں نواز شریف کی قیادت پر اعتماد ہے اور تیسرے مرحلے میں ہم مکمل کلین سوپ کریں گے آخر میں انہوں نے تمام ٹکٹ ہولڈرز سے حلف لیا کہ وہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی الیکشن کیمپن میں ایک دوسرے کی مدد کریں گے اور کسی دوسرے کے حلقے میں ہرگز مداخلت نہیں کریں گے۔
چوہدری اشتیاق چیرمین او پی ایل نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحصیل گوجرخان کے لوگوں نے الیکشن 2013 بھاری میڈیٹ دیکر ثابت کر دیا کہ یہ اپنے وفاداروں کا انتخاب کرنا اچھی طرح جانتے ہیں اور ہم نے بھی عہد کیا ہوا ہے کہ ان کے اعتماد کو ہر قیمت پر پورا کریں گے آج جو لوگ گلی کوچوں میں جلسے کرتے ہیں ان کو اس تحصیل کے باسیوں نے پاکستان کے سب سے اعلیٰ منسب تک پہنچایا تھا مگر انہوں نے سوائے شرمندگی کے کچھ نہ دیا اور ہر طرف کرپشن کے قصے چھوڑے اور آج ہر جگہ کہتے پھر رہے ہیں کہ ہم نے تو گوجرخان کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی اگر انہوں نے یہ سب کیا ہوتا تو تاریخ گواہ ہے کہ اس شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین کے باسیوں نے کسی وفادار سے بےوفائی نہیں کی ۔
اور وہ تو جاتے ہوئے اپنی کرپشن کی دستانوں کے ساتھ ساتھ سول کورٹس سے لے سپریم کورٹ تک کیس چھوڑ گئے اور ریکارڈ پر یہ بات موجود ہے کہ جب تک ان کیسوں ُکا فیصلہ نہ ہو جاتا اس حلقے میں کو ئی کام نہیں ہو سکتا تھا جسے ہم نے دفاع کیا اور پورے دو سال ان کورٹس میں تحصیل گوجرخان کے حقوق کے مقدمے لڑے اور سرخرو ہوئے اور آج ایک بار پھر ترقی کا پہیہ چلایا اس وقت پچاس سے ذیادہ نئی سڑکیں مکمل بن چکی ہیں اور بیول گوجرخان ، کلر بیول ، سوئی چیمیاں حبیب چوک روڈز کی رئپرنگ شروع ہو چکی ہے اور جو یہ کہتے ہیں کہ ان کو بیول گوجرخان روڈ کو دیکھ کر رونا آتا ہے انہوں نے اپنے پورے پانچ سال میں ایک روپیہ بھی ان روڈز کی مرمت کے لئے نہ رکھا رونا تو ان کو بیول جبر روڈ کو دیکھ کر چاہیے کہ جس پر عوام کے نو کروڑ روپے بہا دیے لیکن وہ روڈ چلنے کے قابل نہیں ہے اور اس میں بھی کرپشن کی داستان رقم ہے آج ایک کونسلر تک کا الیکشن ان کے ٹکٹ پر کوئی لڑنے کو تیار نہیں اور جناب دھمکیاں دے رہے ہیں کہ سی ڈی چلا دیں گے ان کو اپنے ماضی سے کچھ سیکھنا چاہیے کہ ان کے چاہنے والے ان کو کیوں چھوڑ گئے ہیں ۔

No comments:

Post a Comment