PMLN Archive

Sunday 6 December 2015

ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں.. افتخاراحمد وارثی


بیول نمبردار عباس کی کامیابی عوام کی محبتوں کا ثبوت ہے مسلم لیگ ن نے کبھی انتقام کی سیاست نہیں کی ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں.. افتخاراحمد وارثی  بیول کی عوام کا احسان پوری زندگی فرموش نہیں کرسکتا انشااللہ علاقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گئے یو سی بیول کے عوام نے جس طرح مسلم لیگ ن کے ساتھ محبت اور پیار کا اظہار کیا اس کا بدلہ علاقے کے مسائل حل کرکے اُترنے کی کوشش کروں گا نمبردار عباس کی کامیابی عوام کی محبتوں کا ثبوت ہے مسلم لیگ ن نے کبھی انتقام کی سیاست نہیں کی ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں چاہے کسی نے ووٹ دیا یا نہیں ہمارے لیے سب برابر ہیں ان خیالات کا اظہار فوڈ اتھارٹی راولپنڈی ڈویثرن کے چیئرمین چوہدری افتخاراحمدوارثی نے یو سی بیول میں اپنے پینل کی کامیابی کے بعد ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین نمبردار عباس ،وائس چیئرمین مرزا منیر،حاجی حبیب،صدر مسلم لیگ ن یو سی بیول چوہدری مزمل حسین،چوہدری ابرار،ڈاکٹر عامر ،چوہدری خورشید ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔
چور کی چوری ہو یا اس کی ھیرا پھیری یہ ہر کسی کے بس کا کام نہیں ہوتا اس کے لیے بڑے پاپڑ بیلنا پڑتے ہیں،مگر وہ کیا کرئے جو پاپڑ بیلنے کی تکنیک سے ہی ناآشانہ ہو،ایسے میں عقلمندی کا تقاضا یہ ہے کہ کوئی ایسا قدم نہ اٹھایا جائے جس سے سرشر مندگی سے جھکانا پڑجائے،بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے میں یونین کونسل بیول میں مسلم لیگی ایم پی اے افتخار وارثی صاحب کا پینل ان مسلم لیگیوں کے تمام منفی ہتھکنڈوں کے باوجود کامیاب و کامران ٹھہرا جو پا پڑ بیلنے کی تکنیک سے بیگانہ ہیں،افتخار وارثی کا مقابلہ صرف پی ٹی آئی سے نہیں تھا بلکہ پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ اس چار کے ٹولے سے بھی تھا جو خود کو مسلم لیگی کہلواتا ہے لیکن پارٹی نشان کو شکست سے دوچار کرنے کے لیے پوری تندہی سے اپنی توانیاں اور اپنا وزن پی ٹی آئی کے پلڑے میں ڈالا ہواور کوئی شرم وحیا محسوس نہیں کی ،لیکن کیا کیا جائے کہ عزت وذلت کے فیصلے آسمانوں پر ہوتے ہیں ،اس معرکے میں اللہ نے عزت وارثی کے مقدر میں لکھ دی ، سیاست بھی سائنس کی طرح ہے اس میں کامیابی کے لیے سائنس دانوں کی طرح ہی عقل وشعور سے آگے بڑھنا ہوتا ہے کھوکھلے دعوؤں جھوٹے الزمات اور مخالفین کو گالیاں دینے سے کامیابی نہیں ملا کرتی پی ٹی آئی کے رہنماء اور کارکن جس دن یہ تھیوری سمجھ لیں گے اس دن ان کی سیاست کا اصل آغاز ہو گا بصورت دیگر حشر یہ ہی و گا جو کراچی اور پنجاب کے بلدیاتی الیکشن میں ہوا ہے، ہم نے دو روز پہلے اپنے دوست اظہر کیانی صاحب کے مضمون پر تبصربہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلم لیگیوں کی کھلی حمایت کے باوجود پی ٹی آئی کے لیے معرکہ اتنا آسان نہیں جتنا اظہر کیانی صاحب نے تحریر میں بنادیا ہے،کیونکہ جن مسلم لیگی کی حمایت کو پی ٹی آئی اپنے پینل کی جیت کے لیے بہت وزنی سمجھ رہی ہے وہ حمایت اتنی وزن دار نہیں ہے ،ہم نے اپنی تحریر میں واضع کیا تھا کہ آرائیں برادری کی غالب اکثریت ن لیگ کو ووٹ کرنے جا رہی ہے،برادرم اظہر کیانی کی طرح ایک اور صاحب نے یوسی بیول کی چھ وارڈوں کا تجزیہ پیش کرتے ہوئے ان وارڈوں سے ن لیگ اور پی ٹی آئی کو ملنے ووٹوں کی تعداد بھی بتا دی جس میں انہوں نے پانچ وارڈوں سے پی ٹی آئی اور صرف ایک وارڈ سے ن لیگ کی برتری دیکھاتے ہوئے دعوی کیا کہ ان کا یہ تجزیہ ایماندارانہ ہے،اور اگر یہ غلط ثابت ہو جائے تو وہ فیس بک پر اپنا پیج بند کر دیں گے ہمیں یقیں ہے کہ موصوف اپنے دعوے کے مطابق اپنا وعدہ ضرور پورا کریں گے ، وارثی صاحب ،نمبردار عباس صاحب ،مرزا منیر صاحب ،کامیاب ہونے والے تمام کونسلر ز صاحبان کو دلی مبارک ،خصوصایوسی بیول کے عوام اور چوہدری مزمل ،چوہدری ظفر اور چوہدری صفدر کو خراج تحسین کہ جنہوں نے برادری ازم کی نفرت انگیز سیاست کو مکمل طور پر رد کرتے ہوئے اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ کا استعمال کیا ،

No comments:

Post a Comment