PMLN Archive

Wednesday 9 December 2015

ﺍﯾﮏ ﺩﻓﻌﮧ ﺍﯾﮏ ﮔﺪﮪ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﮏ ﺷﺎﮨﯿﻦ ﺑﻠﻨﺪ ﭘﺮﻭﺍﺯ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ. جوہدری محبوب

ﺍﯾﮏ ﺩﻓﻌﮧ ﺍﯾﮏ ﮔﺪﮪ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﮏ ﺷﺎﮨﯿﻦ ﺑﻠﻨﺪ ﭘﺮﻭﺍﺯ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ...ﺑﻠﻨﺪﯼ ﭘﺮ ﮨﻮﺍ ﻣﯿﮟ ﺗﯿﺮﻧﮯ ﻟﮕﮯ...ﻭﮦ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﺍﯾﮏﺟﯿﺴﮯ ﮨﯽ ﻧﻈﺮ ﺁ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ...ﺍﭘﻨﯽ ﺑﻠﻨﺪﯾﻮﮞ ﭘﺮ ﻣﺴﺖ, ﺯﻣﯿﻦ ﺳﮯ ﺑﮯﻧﯿﺎﺯ, ﺁﺳﻤﺎﻥ ﺳﮯ ﺑﮯﺧﺒﺮ, ﺑﺲ ﻣﺼﺮﻭﻑِ ﭘﺮﻭﺍﺯـ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺑﮍﮮ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﮨﻮﮰ ﮐﮧ ﯾﮧ ﺩﻭﻧﻮﮞﮨﻢ ﻓﻄﺮﺕ ﻧﮩﯿﮟ, ﮨﻢ ﭘﺮﻭﺍﺯ ﮐﯿﺴﮯ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ?ﺷﺎﮨﯿﻦ ﻧﮯ ﮔﺪﮪ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ "ﺩﯾﮑﮭﻮ ﺍﺱ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺫﻭﻕِ ﭘﺮﻭﺍﺯ ﮐﮯ ﻋﻼﻭﮦ ﺍﻭﺭ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﺎﺕ ﻗﺎﺑﻞِ ﻏﻮﺭ ﻧﮩﯿﮟ..."ﮔﺪﮪ ﻧﮯ ﺑﮭﯽ ﺗﮑﻠﻔﺎً ﮐﮩﮧ ﺩﯾﺎ "ﮨﺎﮞ ﻣﺠﮭﮯ ﺑﮭﯽ ﭘﺮﻭﺍﺯ ﻋﺰﯾﺰ ﮨﮯ... ﻣﯿﺮﮮ ﭘَﺮ ﺑﮭﯽ ﺑﻠﻨﺪ ﭘﺮﻭﺍﺯﯼ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﻣﻠﮯ"ﻟﯿﮑﻦ ﮐﭽﮫ ﮨﯽ ﻟﻤﺤﻮﮞ ﺑﻌﺪ ﮔﺪﮪ ﻧﮯ ﻧﯿﭽﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ...ﺍﺳﮯ ﺩﻭﺭ ﺍﯾﮏ ﻣﺮﺍ ﮨﻮﺍ ﮔﮭﻮﮌﺍ ﻧﻈﺮ ﺁﯾﺎ...ﺍﺱ ﻧﮯ ﺷﺎﮨﯿﻦ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ "ﺟﮩﻨﻢ ﻣﯿﮟ ﮔﺌﯽ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺑﻠﻨﺪ ﭘﺮﻭﺍﺯﯼ ﺍﻭﺭ ﺑﻠﻨﺪ ﻧﮕﺎﮨﯽ...ﻣﺠﮭﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﻣﻨﺰﻝ ﭘﮑﺎﺭ ﺭﮨﯽ ﮨﮯ...ﺍﺗﻨﺎ ﮐﮩﮧ ﮐﺮ ﮔﺪﮪ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﻟﻤﺒﺎ ﻏﻮﻃﮧ ﻟﮕﺎﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﯽ ﻣﻨﺰﻝِ ﻣﺮﺩﺍﺭ ﭘﺮ ﺁ ﮔﺮﺍ...ﻓﻄﺮﺕ ﺍﻟﮓ ﺍﻟﮓ ﺗﮭﯽ, ﻣﻨﺰﻝ ﺍﻟﮓ ﺍﻟﮓ ﺭﮨﯽ...ﮨﻢ ﺳﻔﺮ ﺁﺩﻣﯽ ﺍﮔﺮ ﮨﻢ ﻓﻄﺮﺕ ﻧﮧ ﮨﻮ ﺗﻮ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﺒﮭﯽ ﻣﻨﺰﻝ ﺗﮏ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﮩﻨﭽﺘﺎ...ﺍﻧﺴﺎﻧﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﮔﺮ ﻏﻮﺭ ﺳﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﯾﮧﻣﻌﻠﻮﻡ ﮐﺮﻧﺎ ﻣﺸﮑﻞ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮔﺎ ﮐﮧﻓﻄﺮﺕ ﺍﭘﻨﺎ ﺍﻇﮩﺎﺭ ﮐﺮﺗﯽ ﺭﮨﺘﯽ ﮨﮯـ ﺟﻮ ﮐﻤﯿﻨﮧ ﮨﮯ ﻭﮦ ﮐﻤﯿﻨﮧ ﮨﯽ ﮨﮯ ﺧﻮﺍﮦ ﻭﮦ ﮐﺴﯽ ﻣﻘﺎﻡ ﻭ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﻣﯿﮟ ﮨﻮ ....ﻣﯿﺎﮞ ﻣﺤﻤّﺪ ﺻﺎﺣﺐؒ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﻣﺸﮩﻮﺭ ﺷﻌﺮ ﮨﮯ ﮐﮧﻧﯿﭽﺎﮞ ﺩﯼ ﺍﺷﻨﺎﺋﯽ ﮐﻮﻟﻮﮞ ﮐﺴﮯ ﻧﺌﯿﮟ ﭘﮭﻞ ﭘﺎﯾﺎﮐﮑﺮ ﺗﮯ ﺍﻧﮕﻮﺭ ﭼﮍﮬﺎﯾﺎ ﮨﺮ ﮔﭽﮭﺎ ﺯﺧﻤﺎﯾﺎﮐﻤﯿﻨﮯ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﯽ ﺩﻭﺳﺘﯽ ﮐﺒﮭﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﭘﮭﻞ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﺘﯽ ﺟﺲ ﻃﺮﺡ ﮐﯿﮑﺮ ﭘﺮ

ﺍﻧﮕﻮﺭ ﮐﯽ ﺑﯿﻞ ﭼﮍﮬﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﻧﺘﯿﺠﮧ ﯾﮩﯽ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮨﺮ ﮔﭽﮭﺎ ﺯﺧﻤﯽ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ......ﺣﻀﺮﺕ ﻭﺍﺻﻒ ﻋﻠﯽ ﻭﺍﺻﻒ

Tuesday 8 December 2015

قائداعظمؒ کی تصویر کو دیکھ کر صرف ایک بار سوچ لیا کریں... حاجی محمد عارف


لیڈر کے ہر عمل میں کوئی نا کوئی راز چھپا ہوتا ہے اور اُس کی ہر بات سے دور اندیشی جھلکتی ہے۔ اُس کی زندگی آنے والی نسلوں کیلئے مثال ہے کہ وہ اُس سے رہنمائی پائیں۔ اپنی زندگیوں کو بہتر انداز میں گذارنے کے لیے اُس کی حیات سے فیض طلب کریں۔ جب کوئی اس مقام پر پہنچ جاتا ہے کہ لوگ اُس کی پیروی کرنے لگیں تو پھر اُس کی زندگی اُس کی نہیں رہتی وہ نسلوں کی امانت بن جاتی ہے۔
ایسے ہی ایک عظیم انسان کو دنیا ’’محمد علی جناح‘‘ کے نام سے جانتی ہے۔ تاریخ اُنہیں قائداعظم اور بیسویں صدی کے عظیم ترین انسان جیسے خطابات سے نواز چکی ہے۔ قائداعظم کتنے بڑے انسان تھے یہ جاننے کے لیے ہم اُن کی زندگی کے کچھ واقعات کا جائزہ لیتے ہیں۔
اس ملک کے حکمران جب کہیں سے گزرتے ہیں تو اُن کے ساتھ گاڑیوں کی ایک لمبی قطار ہوتی ہے۔ ساری ٹریفک کو روک کر اُنہیں راستہ دیا جاتا ہے۔ کوئی مرتا ہے تو مرجائے اِس کی کسی کو کوئی پروا نہیں، حکمرانوں کے ان رویوں سے لوگوں کا قانون پر سے اعتماد ختم ہوچکا ہے۔ لوگ خیال کرتے ہیں کہ یہ قانون چند امیر لوگوں نے اس غرض سے بنایا ہے کہ وہ غریبوں کو خود سے دور رکھ سکیں اور اس میں اتنی رعایت بھی رکھی ہے کہ ضرورت پڑنے پر خود کو اس کی پکڑ سے بچا سکیں۔ یہاں قائداعظمؒ کی زندگی کا ایک واقعہ پیش کرتا ہوں۔
ریل گاڑی کے گزرنے کا وقت ہے اور پھاٹک بند ہے۔ سڑک پر گاڑیوں کا بہت رش ہے۔ قائداعظم ؒ کی گاڑی وہاں جا کر رکتی ہے اے ڈی سی گاڑی سے باہر نکلتا ہے اور پھاٹک پر موجود نگران سے کہتا ہے۔
’’ تمہیں معلوم نہیں گاڑی میں قائداعظم بیٹھے ہیں۔ جلدی سے پھاٹک کھول دو‘‘۔
نگراں سنتے ہی پھاٹک کھول دیتا ہے۔ قائداعظم ؒ کو اس کا علم ہوتا ہے تو وہ اے ڈی سی کو گاڑی میں طلب کرتے ہیں اور اُسے حکم دیتے ہیں کہ اسی وقت جاؤ اور پھاٹک بند کراؤ۔ اے ڈی سی کہتا ہے، سر! ابھی ریل گاڑی کے گذرنے میں کافی وقت ہے ہم آسانی سے گزر جائیں گے۔ قائداعظم ؒ یہ سن کر کہتے ہیں،
’’اگر قانون بنانے والے قانون کا احترام نہیں کریں گے تو اور کون کرے گا؟‘‘
پھاٹک بند کروا دیا جاتا ہے۔ ریل گاڑی گذرنے کے بعد پھاٹک کھلتا ہے تو قائداعظم کی گاڑی باقی گاڑیوں کے ساتھ گزرتی ہے۔ میں یہاں نصیحتیں کرکے اپنے الفاظ ضائع نہیں کروں گا، صرف اتنا کہوں گا کہ اپنے دفتر میں لٹکتی ہوئی قائداعظمؒ کی تصویر کو دیکھ کر صرف ایک بار سوچ لیا کریں کہ اس عظیم انسان نے ملک کے لیے کیا کیا اور میں کیا کر رہا ہوں؟

Monday 7 December 2015

خلاف عدل ، خلاف انصاف کوئی بھی کام کریں ہم ان کا محاسبہ کریں گے، افتخا ر احمد وارثی

بیول :: میرے چیئرمین ، وائس چیئرمین ،کونسلرز سن لیں کہ یہ اقتدار آُ پ کی آزمائش ہے،آپ نے اپنے حلقے کے لوگوں کا ،اپنی وارڈ کا اپنی یونین کونسل کا اپنے رب کو جواب دینا ہے میرے منتخب چئرمین ،وائس چیئرمین ، کونسلرز نے اپنے اپنے علاقے کی اپنی یونین کونسل کی خدمت کرنی ہے آپ نے یہ نہیں دیکھنا کہ کسی نے آ پ کوووٹ دیا کہ نہیں ،نہیں ہر گز ایسی بات نہیں سوچنی بلکہ ہر ایک کی خدمت کرنی ہے ۔اگر کہیں بھی کسی مقام پہ بھی میرے علم میں یہ بات آئی میرے منتخب شدہ دوست کہیں خلاف عدل ، خلاف انصاف کوئی بھی کام کریں گے ہم ان کا محاسبہ کریں گے،یہ عوام ان کا محاسبہ کرے گی۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے پی پی تھری افتخا ر احمد وارثی نے بیول میں ایک جلسہ سے اپنے خطا ب میں کیا یہ جلسہ مسلم لیگ ن کی جانب سے نو منتخب چیئرمین وائس چیئرمین ،کونسلرز کی جانب سے اظہار تشکر کے طور پر منعقد کیا گیا جس میں یو سی بیول سے کامیاب مسلم لیگی چیئرمین ، وائس چیئرمین ، کونسلرز اور عوام نے شرکت کی ۔اس جلسہ کے مہمان خصوصی ایم پی اے حلقہ پی پی پی تھری چوہدری افتخا ر احمد وارثی تھے ۔جلسہ کا انعقعاد حافظ عمران منظور نے کیا تھا۔اس جلسہ میں نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس کے ساتھ ساتھ علاقہ کی عوا م نے بھی بہت زیادہ تعداد میں شرکت کی ۔افتخا ر احمد وارثی نے بالخصوص نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا اور انکی تعریف کی جو کہ اپنے اپنے علاقے کے مسائل سے آ گاہ ہیں اور انہیں اجاگر کرتے رہتے ہیں اور تما م اہلیان بیول کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی پوری ٹیم کو کامیاب کیا انہوں نے نوجوانوں حوصلہ افزائی کے لئے اور تعریف کے لئے یہ شعر پڑھا ۔۔نہیں ہے نا امید اقبال اس کشت ویراں سے ۔۔۔۔ ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی ذرخیز ہے ساقی۔ نوجونواں نے خصوصی طو ر پر ڈھول کی تھاپ پر اور میوزک پر بھنگڑے ڈ الے ۔

Sunday 6 December 2015

ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں.. افتخاراحمد وارثی


بیول نمبردار عباس کی کامیابی عوام کی محبتوں کا ثبوت ہے مسلم لیگ ن نے کبھی انتقام کی سیاست نہیں کی ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں.. افتخاراحمد وارثی  بیول کی عوام کا احسان پوری زندگی فرموش نہیں کرسکتا انشااللہ علاقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گئے یو سی بیول کے عوام نے جس طرح مسلم لیگ ن کے ساتھ محبت اور پیار کا اظہار کیا اس کا بدلہ علاقے کے مسائل حل کرکے اُترنے کی کوشش کروں گا نمبردار عباس کی کامیابی عوام کی محبتوں کا ثبوت ہے مسلم لیگ ن نے کبھی انتقام کی سیاست نہیں کی ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں چاہے کسی نے ووٹ دیا یا نہیں ہمارے لیے سب برابر ہیں ان خیالات کا اظہار فوڈ اتھارٹی راولپنڈی ڈویثرن کے چیئرمین چوہدری افتخاراحمدوارثی نے یو سی بیول میں اپنے پینل کی کامیابی کے بعد ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین نمبردار عباس ،وائس چیئرمین مرزا منیر،حاجی حبیب،صدر مسلم لیگ ن یو سی بیول چوہدری مزمل حسین،چوہدری ابرار،ڈاکٹر عامر ،چوہدری خورشید ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔
چور کی چوری ہو یا اس کی ھیرا پھیری یہ ہر کسی کے بس کا کام نہیں ہوتا اس کے لیے بڑے پاپڑ بیلنا پڑتے ہیں،مگر وہ کیا کرئے جو پاپڑ بیلنے کی تکنیک سے ہی ناآشانہ ہو،ایسے میں عقلمندی کا تقاضا یہ ہے کہ کوئی ایسا قدم نہ اٹھایا جائے جس سے سرشر مندگی سے جھکانا پڑجائے،بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے میں یونین کونسل بیول میں مسلم لیگی ایم پی اے افتخار وارثی صاحب کا پینل ان مسلم لیگیوں کے تمام منفی ہتھکنڈوں کے باوجود کامیاب و کامران ٹھہرا جو پا پڑ بیلنے کی تکنیک سے بیگانہ ہیں،افتخار وارثی کا مقابلہ صرف پی ٹی آئی سے نہیں تھا بلکہ پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ اس چار کے ٹولے سے بھی تھا جو خود کو مسلم لیگی کہلواتا ہے لیکن پارٹی نشان کو شکست سے دوچار کرنے کے لیے پوری تندہی سے اپنی توانیاں اور اپنا وزن پی ٹی آئی کے پلڑے میں ڈالا ہواور کوئی شرم وحیا محسوس نہیں کی ،لیکن کیا کیا جائے کہ عزت وذلت کے فیصلے آسمانوں پر ہوتے ہیں ،اس معرکے میں اللہ نے عزت وارثی کے مقدر میں لکھ دی ، سیاست بھی سائنس کی طرح ہے اس میں کامیابی کے لیے سائنس دانوں کی طرح ہی عقل وشعور سے آگے بڑھنا ہوتا ہے کھوکھلے دعوؤں جھوٹے الزمات اور مخالفین کو گالیاں دینے سے کامیابی نہیں ملا کرتی پی ٹی آئی کے رہنماء اور کارکن جس دن یہ تھیوری سمجھ لیں گے اس دن ان کی سیاست کا اصل آغاز ہو گا بصورت دیگر حشر یہ ہی و گا جو کراچی اور پنجاب کے بلدیاتی الیکشن میں ہوا ہے، ہم نے دو روز پہلے اپنے دوست اظہر کیانی صاحب کے مضمون پر تبصربہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلم لیگیوں کی کھلی حمایت کے باوجود پی ٹی آئی کے لیے معرکہ اتنا آسان نہیں جتنا اظہر کیانی صاحب نے تحریر میں بنادیا ہے،کیونکہ جن مسلم لیگی کی حمایت کو پی ٹی آئی اپنے پینل کی جیت کے لیے بہت وزنی سمجھ رہی ہے وہ حمایت اتنی وزن دار نہیں ہے ،ہم نے اپنی تحریر میں واضع کیا تھا کہ آرائیں برادری کی غالب اکثریت ن لیگ کو ووٹ کرنے جا رہی ہے،برادرم اظہر کیانی کی طرح ایک اور صاحب نے یوسی بیول کی چھ وارڈوں کا تجزیہ پیش کرتے ہوئے ان وارڈوں سے ن لیگ اور پی ٹی آئی کو ملنے ووٹوں کی تعداد بھی بتا دی جس میں انہوں نے پانچ وارڈوں سے پی ٹی آئی اور صرف ایک وارڈ سے ن لیگ کی برتری دیکھاتے ہوئے دعوی کیا کہ ان کا یہ تجزیہ ایماندارانہ ہے،اور اگر یہ غلط ثابت ہو جائے تو وہ فیس بک پر اپنا پیج بند کر دیں گے ہمیں یقیں ہے کہ موصوف اپنے دعوے کے مطابق اپنا وعدہ ضرور پورا کریں گے ، وارثی صاحب ،نمبردار عباس صاحب ،مرزا منیر صاحب ،کامیاب ہونے والے تمام کونسلر ز صاحبان کو دلی مبارک ،خصوصایوسی بیول کے عوام اور چوہدری مزمل ،چوہدری ظفر اور چوہدری صفدر کو خراج تحسین کہ جنہوں نے برادری ازم کی نفرت انگیز سیاست کو مکمل طور پر رد کرتے ہوئے اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ کا استعمال کیا ،

Saturday 5 December 2015

عوامی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرونگا۔ نمبردار عباس , مرزا منير


عوامی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرونگا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت سے حلقہ میں تعمیر و ترقی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاؤنگا۔ اہلیان یونین کونسل بیول نے منتخب کیا عوام کو مایوس نہیں کرونگا۔ عوام کے اعتماد اور حمایت پر مشکور ہوں۔ میرا مشن علاقہ کے عوام کی بے لوث خدمت ہے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے سینکڑوں کی تعداد میں اہلیان علاقہ یونین کونسل بیول نے شرکت کی۔ اس موقع پر نمبردار عباس نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں عوام کے ترقیاتی کام دہلیز پر ہونگے۔ عوام نے منتخب کیا تو مسلم لیگ ن کی حکومت سے فنڈز لیکر علاقہ میں تعمیر و ترقی کی سیاست کو فروغ دیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نمبردار عباس نے کہا کہ یونین کونسل بیول میں موجود تمام برادریاں میرے لئے انتہائی قابل احترم ہیں۔ ترقیاتی کام کرانے کے ساتھ ساتھ علاقہ میں مثبت اور تعمیر و ترقی کی سیاست کو فروغ , بطور چیئرمین یونین کونسل بیول عوام کی خدمت بھرپور انداز میں کرونگا۔
یونین کونسل بیول میں ممبر صوبائی اسمبلی افتخاراحمدوارثی کی ہر طرف سے بھرپور مخالفت کے باوجود مسلم لیگی پینل نے پانچ کونسلرز سمیت چیئرمین کی سیٹ جیت لی ۔لیگی پینل کی واضح کامیابی کے بعد بیول کی سیاسی ،سماجی شخصیات نے ایم پی اے افتخاراحمدوارثی , نمبردار عباس کو بھرپور مبارکباد پیش کی ۔

 

وارثّی صا حب کی کا ميابی کے بعد کا رکنوں کا جوش..راجہ مبین


 ایم پی اے افتخاراحمدوارثی کی زندہ باد...ایم پی اے افتخاراحمدوارثی کی زندہ باد
 بیول وارثی نے بھرپور مخالفت کے باوجود میدان مار لیا،بھاری اکثریت میں کامیابی،مسلم لیگ ن کے پینل کے پانچ کونسلر بھی کامیاب ،
 یونین کونسل بیول میں ممبر صوبائی اسمبلی افتخاراحمدوارثی کی ہر طرف سے بھرپور مخالفت کے باوجود مسلم لیگی پینل نے پانچ کونسلرز سمیت چیئرمین کی سیٹ جیت لی ۔لیگی پینل کی واضح کامیابی کے بعد بیول کی سیاسی ،سماجی شخصیات نے ایم پی اے افتخاراحمدوارثی کو بھرپور مبارکباد پیش کی ۔

مسلم لیگی پینل نے پانچ کونسلرز سمیت چیئرمین کی سیٹ جیت لی ..راجہ مبین


ایم پی اے افتخاراحمدوارثی کی زندہ باد...ایم پی اے افتخاراحمدوارثی کی زندہ باد

 بیول وارثی نے بھرپور مخالفت کے باوجود میدان مار لیا،بھاری اکثریت میں کامیابی،مسلم لیگ ن کے پینل کے پانچ کونسلر بھی کامیاب ،
 یونین کونسل بیول میں ممبر صوبائی اسمبلی افتخاراحمدوارثی کی ہر طرف سے بھرپور مخالفت کے باوجود مسلم لیگی پینل نے پانچ کونسلرز سمیت چیئرمین کی سیٹ جیت لی ۔لیگی پینل کی واضح کامیابی کے بعد بیول کی سیاسی ،سماجی شخصیات
نے ایم پی اے افتخاراحمدوارثی کو بھرپور مبارکباد پیش کی ۔