مسلم لیگ ن یو سی بیول کے وائس چیئرمین کے اُمیدوار مرزا منیر،حاجی حبیب اور شیخ
طارق محمود سیٹھی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما اوچھلی
حرکتوں پر اُتر آئے ہیں نمبردار عباس کی کردار کشی کرنے کے لیے ایک غیر متعلقہ بندے
کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہے تاکہ الیکشن میں جیت حاصل کی جاسکے جبکہ
نمبردار عباس صاحب کا اس ویڈیو سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے ایسے منفی
پروپیگنڈوں اور اوچھلی حرکتوں سے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی اصلیت عوام کے سامنے
آگئی ہے جہنوں نے اپنی شکست کو سامنے دیکھتے ہوئے چیئرمین کے اُمیدوار نمبردار عباس
کی کردار کشی شروع کر
دی ہے

No comments:
Post a Comment