PMLN Archive

Wednesday, 25 November 2015

بیول سوئی حافظاں میں راستہ کا تنازعہ ، زبیر ہاشمی کی خصوصی کاوشوں سے حل ہوگیا



بیول سوئی حافظاں میں راستہ کا تنازعہ ،مسلم لیگ ن یو سی بیول کے سینئر نائب صدر زبیر ہاشمی کی خصوصی کاوشوں سے حل ہوگیا،چوہدری الطاف نے قریشی برادری کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔مسلم لیگ ن یو سی بیول کے سینئر نائب صدر زبیر ہاشمی نے پریس کلب بیول میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوئی حافظاں میں راستہ کا تنازعہ جو عرصہ دراز سے چل رہا تھا وہ حل ہوگیا ہے چوہدری الطاف صاحب نے قریشی برادری کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ ہماری صرف ایک ہی شرط ہے کہ سکول کی طرف سے راستے کی تعمیر شروع کی جائے تو قریشی برادری کسی قسم کی کوئی رکاوٹ کھڑے نہیں کرئے گئی اس کے علاوہ چوہدری الطاف صاحب نے کہا کہ سیکورٹی رسک کی بنیاد پر سکول مین روڈ پر شفٹ کیا جائے جس کے لیے میں اپنی ذاتی زمین بھی دینے کے لیے حاضر ہوں پہلے بھی اس سکول کے لیے اپنی زمین وقف کی تھی

No comments:

Post a Comment